Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کو15 سال قید کی سزا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners

مقبوضہ فلسطین کے شہر “بئرسبع”میں قائم اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ایک اسیر رہ نما کو 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے.مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہری مجاھد شاکر ابومور کے مقدمہ کی سماعت اتوار کو بئرسبع کی ایک خصوصی فوجی عدالت نے کی. اس موقع پر صہیونی فوج کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکیل نے عدالت کے روبر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا رکن ہے اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہ چکا ہے. ملزم نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر بارود نصب کر کے فوجی کانوائے کو دھماکوں کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی تھی. دوسری جانب اسرائیلی اخبار “یدیعوت احرونوت” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسیر شاکر مور نےرضاکارانہ طور پر اپنی خدمات حماس کو پیش کی تھیں اور پھر حماس کے عسکری بازو القسام سے وابستگی اختیار کر کے اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ کرتا رہا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan