Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینی رکن پارلیمنٹ کے گھر میں داخل ہوگئے

hatim-qafisheh-plc-member-from-the-hamas-bloc اسرائیلی فوج کے اہلکار مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں فلسطینی مجلس قانون کے رکن حاتم قفیشہ کے گھر میں داخل ہو گئے اور انہوں نے گھر کی تلاشی لی- حاتم قفیشہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکار آج صبح ان کے گھر میں داخل ہوئے- انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور چیزوں کو ادھر ادھر بکھیر دیا – اسرائیلی فوجی کمانڈر نے حاتم قفیشہ کو صہیونی فو جی تحقیقاتی مرکز ’’عتصیون ‘‘ میں حاضر ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا – فلسطینی مجلس قانون ساز میں حماس کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کے گھر میں اسرائیلی فوج کے داخل ہونے کی مذمت کی- فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو اس کے کام سے نہیں روک سکتی- فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے رہیں گے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan