Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی شہر میں چاقوحملے میں تین افراد ہلاک، سات زخمی

اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں چاقو زنی کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مبیّنہ طور پر حملہ آوروں نے چاقو گھونپنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی ہے اور بعد میں وہ دونوں جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور پولیس نے انھیں پکڑنے کے لیے شاہراہوں کی ناکا بندی کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کے پاس کلہاڑی تھی اور اس نے دو مقامات پر چھ افراد پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دوحملہ آوروں نے شہر ایک پارک میں راہگیروں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین سے موصولہw کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پردو ملزموں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا۔ ان میں سے ایک نے آبادکاروں پر کلہاڑی سے وار کیے اور دوسرے نے فائرنگ کی ہے۔

اسرائیلی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ بلدیہ العاد نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔اسرائیلی پولیس ایک ایسی کار کی تلاش میں ہے جو جائے وقوعہ سے بھگا کر  لے جائی گئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیل کے چینل 13 ٹیلی ویژن یہ اطلاع دی تھی کہ جمعرات کی شام اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں چاقو حملے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اہلکار کم سے کم چار افراد کا علاج کر رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan