Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

الخلیل

اسرائیلی شر پسندوں کا فلسطینی گھروں پر دھاوا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف صہیونی آبادکاروں کی پر تشدد کارروائیاں  معمول کا حصہ بن چکی ہیں جس کے خلاف صہیونی ریاست کا قانونی ادارہ ایکشن نہیں لیتا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جابر قصبے میں آدھی رات کو فلسطینی گھروں پردھاوا بول کر گھروں کے شیشے توڑڈالے جبکہ مقامی رہائشیوں کی الاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی گھروں پر پتھروں سے حملہ کیا اور ایک مقامی کارکن عارف جابر کی گاڑی کے شیشے توڑڈالے۔

فلسطینی باشندوں نے آبادکاروں کو اپنی  املاک پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فورسز نے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے فلسطینیوں پر ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے منتشر کیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آبادکاروں کی پر تشدد کارروائیاں  معمول کا حصہ بن چکی ہیں جس کے خلاف صہیونی ریاست کا قانونی ادارہ ایکشن نہیں لیتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan