Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطینیوں پر تشدد،متعدد شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر میں تل کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی بےہوش جبکہ بعض دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ خضر نامی علاقہ گذشتہ تین دن سے کشیدگی کا مرکز ہے۔ تین روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 14 سالہ محمد شحادہ شہید ہوگیا تھا جس کے بعد یہ علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہےشہریوں میں قابض فوج کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan