Connect with us

Uncategorized

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی مزدوروں کی مدد کرنے والے کے خلاف قانون سازی

israel2 اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی مزدوروں کو مدد فراہم کرنے کے خلاف سزا کا قانون منظور کیا ہے- یہ قانون پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا- اس قانون کا مقصد مغربی کنارے میں فلسطینی مزدوروں پر شکنجہ کسناا اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مزدوروں کی تعداد کم کرنا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرنوت کے مطابق اسرائیلی ریاست میں رجسٹرڈ غیر ملکی مزدوروں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہے جن میں زیادہ تر تعداد مغربی کنارے کے مزدوروں کی ہے- مغربی کنارے کے 77 ہزار مزدور سرکاری طور پر زراعت، صنعت اور ریسٹورنٹوں میں کام کرتے ہیں، جبکہ فلسطینی مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد اسرائیل کے مطابق غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan