Connect with us

Uncategorized

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہری کا گھر مسمار کئے جانے کا فیصلہ

demolition-of-palestinian-home-in-yafa اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے یافا شہر کے جنوبی علاقے میں فلسطینی شہری کے گھر کومسمار کرنے کا فیصلہ صادر کیاہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق گھر والوں نے اپنی اشیا سمیٹنا شروع کردی ہیں ، انہیں خطرہ ہے کہ اسرائیلی بلڈوزران کے سامان کو بھی تباہ کردیں گے ۔ دوسری جانب فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پولیس اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد تیاری کررہی ہے ۔ گھر کے مالک محمد دکہ نے کہاہے کہ وہ اپنی تمام کوششوں کے باوجود فیصلے کو رکوانے میں ناکام رہا ہے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے دوڑ دھوپ کررہاہے کہ اس کے گھر کو نہ گرایا جائے۔ اس کا گھر دومنزلہ ہے اور وہ دوبچوں کاباپ ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan