Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکام کی جانب سے ناصیف کو ایک سے دوسری جیل منتقل کرنے کا سلسلہ جاری

rafit-nasef-hamas-leader-in-israeli-jail اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے حماس کے رہنما اسیر رافت ناصیف کو ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پرزنرز سٹڈیز سنٹر کے مطابق اسرائیلی حکام کا ہدف رافت ناصیف کو اس جدوجہد کی سزا دینا ہے جو وہ جیل میں فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کر رہے ہیں۔ پرزنرز سٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر فواد خفش نے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے رافت ناصیف کو دھمکی دی ہے کہ انہیں ایک جیل میں زیادہ دیر نہیں رکھا جائے گا تا کہ وہ اسیران کو اپنے حقوق لینے کے لیے ہڑتالوں اور احتجاج پر نہ ابھار سکیں۔ فواد خفش نے ذکر کیا کہ فلسطینی اسیران نے رافت ناصیف کی قیادت میں مجدد جیل میں احتجاجات کا سلسلہ شروع کیا جس کے ذریعے وہ کچھ مطالبات منوانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد اسرائیلی جیل حکام نے ناصیف رافت کو مرکزی جیل عوفر منتقل کیا اور انہیں دو ہفتے تک قید تنہائی میں رکھا گیا بعد میں انہیں بئر السبع میں واقع ایشل جیل منتقل کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan