Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکام او ر سیاست دانوں کے فلسطینی صدر سے رام اللہ میں مذاکرات

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-benjamin-netanyahu-israeli-premier8

ایک جانب فلسطینی صدرنے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کے تسلسل کے ہوتے ہوئے صہیونی حکام سے مذاکرات نہیں کریں گے دوسری جانب انہیں اپنے رام اللہ میں ایوان صدر میں مذاکرات پر مدعو کیا جا رہا ہے. حماس کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج اتوار کو اسرائیلی لیڈرشپ کی سرکردہ شخصیات رام اللہ میں فلسطینی صدر کے دفتر میں سے مذاکرات کریں گی. ذرائع کے مطابق رام اللہ میں ان خفیہ مذاکرات کا ایجنڈا اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان کشیدگی اور راست مذاکرات کے سلسلہ میں پیدا بحران کاحل تلاش کرنا ہے. داریں اثناء اردنی اخبار” الرائے” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اتوار کو فلسطینی صدرسے ملنے والی شخصیات کی تعداد کم ازکم 100 کے قریب ہے جن میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات شامل ہیں. مذاکرات میں وہ شخصیات شامل ہیں جو اسرائیل سے راست مذاکرات اور دو ریاستوں کے نظریے کی حامی ہیں. اخبار نے بتایا ہے کہ فلسطینی صدرکی زیرصدارت ہونے والے اس غیر نمائندہ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے مختلف پہلوٶں پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا. مذاکرات میں فتح کی اعلیٰ سطح کی قیادت اور محمودعباس کی سیکیورٹی قیادت بھی موجود ہو گی. اخبار نے مزید کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan