Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیل میں 14سال قید رہنے والا فلسطینی دوبارہ گرفتار

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest24

قابض اسرائیلی فوج میں چودہ سال تک جیل کی سزا قید کاٹنے والی فلسطینی شہری زین الدین عزالدین کو دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قابض فوج کی بڑی تعداد نے اسیر زین الدین کے گھر کا محاصرہ کیا اور ان کے گھر میں داخل ہو کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی. بعد ازاں انہیں گرفتارکر کے ایک فوجی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم منزل کی طرف لے جایا گیا ہے.اطلاعات کے مطابق 14 سال تک اسرئیلی جیل میں قید کاٹنے والی 39 سالہ فلسطینی کو عباس ملیشیا کی جیلوں میں بھی کئی ماہ تک قید رکھا گیا ہے. دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے کے تین شہریوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاں گرفتار 48 سالہ لیکچرار ڈاکٹر مصطفیٰ شاور 38 سالہ سفیان جمجوم اور الخلیل کے 34 سالہ احمد الطیطی کو انتظامی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. تینوں اسیران کی گرفتاریاں حال ہی میں الخلیل میں مجاھدین کی کارروائی کے تناظر میں عمل میں لائی گئی تھیں. خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے چار یہودی آبادکاروں کو ہلاک کر دیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan