Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیل حکام نے نابینا فلسطینی قیدی اور اس کی بیوی کو ایک حراستی مرکز بھج دیا

prisoner-obada-bilal1 اسرائیلی قابض انتظامیہ نے بصارت سے محروم فلسطینی قیدی عبیدہ بلال کو نجف جیل سے پتیاہ تکوہ حراستی مرکز منتقل کردیا ہے جہاں ان کی گزشتہ 4 دن سے زیرتفتیش ہیں- اسرائیلی حکام نے بلال کی اہلیہ نیلی الصفادی کو جمعرات کے دن رام اللہ کی داخلی سڑک پر بنائے گئے ناکے سے گرفتار کر کے پتیاہ تکوہ حراستی مرکز منتقل کردیا تھا- احرار مرکز برائے اسیران نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ سے ناروا سلوک پر کہا ہے کہ صفادی اور بلال کے خاندان کے بیشتر افراد زیر حراست ہیں- بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے صفادی کے بڑے بھائی فائود اور چند روز قبل ہی رہا ہونے والے ایک اور بھائی صاجون کو بھی قید کررکھا ہے- احرار مرکز کے سربراہ فاود الخفش نے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی قیدیوں کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لہذا وکلاء کو چاہیے کہ وہ صفادی اور ان کے نابینا شوہر بلال سے ملاقات کریں- نجاح یونیورسٹی میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے والے بلال کواسلامی تحریک مزاحمت ( حماس) کے مسلح ونگ قسام بریگیڈ سے مبینہ تعلق کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan