Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جج نے ہسپتال آ کر فلسطینی مریض قیدی کی مدت قید میں توسیع کی

prisoners پرزنرز اسٹڈیز سنٹر نے علم فیزیا ء کے فلسطینی ماہر اور یونیورسٹی کے لیکچرار پروفیسر عصام راشد اشقر کی اسرائیلی قید سے رہائی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کا مطالبہ کیاہے- پرزنرز اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹرفواد خفش نے ایک بیان میں کہاکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو پروفیسر عصام راشد کی رہائی کے لیے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے – فواد الخفش نے کہاکہ عصام راشد کو آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیلا جا رہاہے- ان کی امراض کے علاج کی بجائے دردکش اور نیند کی گولیاں دی جاتی ہیں- انہیں ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ گردے کی مرض بھی لاحق ہے – اسرائیلی حکومت فلسطینی اراضی کو علماء،سائنسدانوں اور ماہرین سے خالی کرنا چاہتی ہے- یہی وجہ ہے اسرائیل نے اس فلسطینی علماء ،سائنسدانوں اور ماہرین کو جیلوں کے اندھیروں میں ڈال رکھاہے- فواد الخفش نے مزید کہاکہ صہیونی سرکشی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ڈاکٹر عصام ہسپتال میں تھے کہ جج کو ہسپتال میں لا کر ان کی مدت قید میں توسیع کی گئی – صہیونی جج نے ڈاکٹر راشد کو کہاکہ وہ ان کے مرتبے ، علم اور ان کی حاصل کردہ اسناد کے متعلق جانتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عصام راشد متعدد بیماریوں کا شکار ہیں لیکن اسرائیل کی سیکورٹی کے لیے انہیں قید میں رکھنا ضروری ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan