Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن کے شاہ کی اسرائیلی وزیر دفاع سے عمان میں ملاقات

palestine_foundation_pakistan_ehud-barak-israeli-war-minister-abdullah-ii-jordanian-king

عمان کے سرکاری ذرائع کے مطابق اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کا عمان میں پرتپاک استقبال کیا ہے جہاں پر دونوں کے مابین باقاعدہ ملاقات ہو گی، اسرائیل اور ’’فتح‘‘ کی فلسطینی حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات سے چند روز قبل ہونے والی یہ ملاقات انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ رائل کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ عبداللہ ایہود باراک اور اس کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے، ملاقات سے قبل باراک مملکت کا مختصر دورہ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع کے مستقل خاتمے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال ہے تا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت زندگی گزار سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطی میں امن کا قیام علاقائی اور عالمی اسٹریٹجی کا حصہ ہے، اسی وجہ سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین ہونے والے مذاکرات کی کامیابی انتہائی اہم ہے۔ واضح رہے کہ ایہود باراک کی جانب سے اردن کا حالیہ دورہ اس موقع پر کیا جا رہا ہے جب فلسطینی علاقائی اور عرب جماعتوں نے براہ راست مذاکرات کی کھل کر مخالفت کی ہے، بالخصوص جب اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار کرنے کے بعد فلسطین میں مذاکرات کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan