Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن کے ایک قومی راہنما کا دحلان کے ساتھ طیارے میں نشست پر بیٹھنے سے انکار

dahlan اردن کے اخبار”مستقبل العربی” کی رپورٹ کے مطابق اردنی رہنما گذشتہ ہفتے ویانا سے عمان کے لیے طیارے میں سوار ہوئے۔ نشست پر بیٹھنے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ اچانک ایک بھاری بھرکم جسم کےمالک ایک صاحب ان کی ساتھ والی نشست پر براجمان ہو گئے۔ جمیل ھلس نے محسوس کیا کہ وہ انہیں جانتے ہیں، ان کے پوچھنے پران صاحب نے بتایا کہ وہ محمد دحلان ہیں اور عمان جا رہے ہیں۔ یہ سنتے ہی جمیل ھلس کا چہر غصے سے سرخ ہو گیا، انہوں نے دحلان سے دوبارہ پوچھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے محمد دحلان ہیں؟ تو اس نے ہاں میں جواب دیا۔ اس پران کا غصہ اور بڑھ گیا اور انہوں نے دحلان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ھلس نے محمد دحلان سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ آپ وہی ہیں جنہوں نے سابق فلسطینی صدر یاسرعرفات کو قتل کیا، جس نے امریکا اور اسرائیل سے مل کر غزہ میں حماس کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا، آپ ہی جس نے اسرائیلی ایجنٹ کا کردار ادا کیا، امریکا اور اسرائیل سے ڈالروں کے عوض ان کے مکروہ مقاصد کی نگہبانی کی اور اپنی قوم کا قتل عام کیا۔ آپ خائن ہیں اور اپنی قوم کے ساتھ بد دیانتی اور دشمن کے ایجٹ کار کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں آپ کے ساتھ سیٹ پرکسی صورت نہیں بیٹھ سکتا۔ یہ کہہ کر وہ وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے طیارے میں ایک دوسری خالی نشست پر جا کر بیٹھ گئے ۔ جمیل ھلس کی اس ناگہانی گفتگو پر دحلان حیران رہ گئے، کیونکہ انہیں خلاف معمول طیارے میں ایسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے میں سوار بعض دیگر افراد نے اردنی راہنما کی اس گفتگو کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں دحلان کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ بھی اس کے بارے میں اسی طرح کے تاثرات رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل ھلس نے دحلان کے قیمتی جوتوں کی جانب سے دیکھتے ہوئے کہا کہ”ان جوتوں پرکتنے ہی بے گناہوں کا خون لگا ہوا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan