Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن اسلامک ایکشن فرنٹ کی مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی مذمت

islamic-action-front-jordan-jabhat-al-amal-al-islami
اردن میں اسلامک ایکشن فرنٹ نے صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی”موساد” کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ حملے میں حماس راہنما محمود المبحوح کی شہادت کی شددید مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔

اتوار کے روز ایکشن فرنٹ کے راہنما اینجینئر حسان زنیبات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کا ماضی بے گناہوں کے خون سے لتھڑا ہوا ہے اور صہیونی ارباب حکومت کے ہاتھ معصوم لوگوں کے خون سے رنگین ہیں۔ دبئی میں حماس کے راہنما محمود المبحوح کی شہادت میں بھی صہیونی جنگی مجرموں کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی متحدہ عرب امارات اس جنگی جرم کے مرتکب افراد کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کر کے مجرموں کو سزاد دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایکشن فرنٹ کے راہنما نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی اس گھناؤنی سازش کی جلد از جلد تحقیقات ہونی چائیں اور اس امر کا کھوج لگانا خود دبئی پولیس اور متحدہ عرب امارات کے تفتیشی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

زنیبات کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہی مبحوح کی شہادت کا واحد ذمہ دار ہے، صہیونی ریاست اور اس کے ادارے کسی قانون اور ضابطے کے پابند نہیں بلکہ اس کی تاریخ اس نوعیت کے جرائم سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اسرائیل کے تمام جنگی جرائم کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ عرب ممالک معاشی ناکہ بندی ختم کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اسے طاقت ہی کی زبان میں بات کرنا چاہیے۔

اسلامک فرنٹ نے مبحوح کی شہادت پراپنی جماعت اور اردنی قوم کی جانب سے حماس اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام اور حماس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ مبحوح کی شہادت کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan