Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آہنی دیوار کے خلاف احتجاج، یورپ میں مصری سفارت خانوں کے باہر مظاہروں کا اعلان

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip21 یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپ بھر میں قائم مصری سفارت خانوں کے باہر غزہ کے گرد لگائی جانے والی آہنی دیوار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز یورپ میں قائم”یورپی یکجہتی موومنٹ برائے فلسطین” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصر کی غزہ کے گرد آہنی دیوار لگانے کے خلاف جمعرات کے روز احتجاجی مظاہروں پر اتفاق کیا ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرے لندن، یونان، ہالینڈ، ڈنمارک، اٹلی، سوئٹرزلینڈ، سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ بعض یورپی ممالک میں اسی نوعیت کے احتجاجی مظاہرہے ہفتے کے روز مختلف مصری سفارت خانوں کے سامنے بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد مصری حکام اور یورپ کو یہ احساس دلانا ہے کہ غزہ کے گرد زیرزمین آہنی دیوار کی تعمیر ایک ظالمانہ اقدام ہے، اس سے فلسطینی عوام خصوصاً غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ یورپی یکجہتی تحریک کے مطابق یورپ میں فلسطینی اور عرب شہریوں کے تعاون اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے اور شہر کے تمام بند راستے کھولنے کے لیے مصر پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بیان میں مصر کی جانب سے یورپی امدادی فافلے اور انسانی حقوق کے مندوبین کو غزہ جانے سے روکے جانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے قافلے کو بلا تاخیر غزہ روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan