Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آہنی دیوار صرف اسرائیل کے مفاد میں تعمیر کی جارہی ہے: یورپی یونینز

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip5 یورپ میں انسانی حقوق اور فلسطینی بہبود کے کے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی سرحد پر مصر کی جانب سے لگائی جانے والی آہنی باڑ کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیوار کا مقصد صرف اور صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ آہنی دیوار کی تعمیر سے فلسطینی شہریوں کی زندگی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ غزہ کے دکھی اور بھوک و افلاس کا شکارعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ یورپ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے ساتھ اسرائٓیل اور مصر کے رویے میں کوئی فرق نہیں، اسرائیل نے غزہ کے تمام زمینی راستے بند کر رکھے ہیں جبکہ اور اشیائے خوردونوش کو غزہ کو ترسیل بند کردی گئی ہے جبکہ مصر بھی اسرائیل کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں قاہرہ نے پہلے رفح راہداری بند کی اب فلسطینی کے لیے خوراک کے حصول کے آخری راستے زیر زمین سرنگوں کو بند کرنے کے لیے زمین کے اندر گہرائی میں آہنی دیوار تمیر کی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شہریوں کو مزید مشکلات سے دور کرنے کے بجائٓے ان کے لیے تمام زمینی راستے کھول دے، اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غزہ کے گرد دیواریں کھڑی نہ کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan