Connect with us

Uncategorized

آہنی دیوار اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت ہے: ڈاکٹر الکیلانی

dr-ibrahim-al-kilani-former-dean-of-university-of-jordan معروف مذہبی اسکالر اور اردن یونیورسٹی میں شریعت فیکلٹی کےسابق ڈین علامہ ڈاکٹر ابراھیم الکیلانی نے غزہ کے گرد مصر کی جانب سے تعمیر کی جانے والی زیرزمین آہنی باڑ کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا ہے۔ منگل کے روز عمان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادوویات اور اشیائے خوردنوش بند کرنا انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور اللہ کے ہاں گناہ کبیرہ ہے، ایسا کوئی بھی اقدام جو انسانوں کو بھوک اور افلاس میں مبتلا کرنے کا باعث بنے ایک سنگین جرم ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فولادی دیوار کی تعمیر سے یہودیوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ظلم کے ساتھ تعاون ہو رہا ہے جبکہ مظلوم شہریوں کو ان کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو آہنی دیوار کی تعمیر کی نہ صرف مخالفت کرنے چاہیے بلکہ اس کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کرنا چاہئیں۔ شیخ کیلانی نے جامعہ ازھر کی جانب دیوار کی حمایت میں جاری کیےگئے فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حقائق کےمنافی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کیا کہ یہودیوں کے ساتھ دوستی اسلام کے خلاف ہے کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ “اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو ان کے ساتھ دوستی رکھے گا وہ بھی انہیں میں سے ہو گا۔، بے شک اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan