Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں وفات پرحماس کا گہرے دکھ کا اظہار

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی ایک المناک فضائی حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے ایرانی عوام اور حکومت دونوں سے اس گہرے صدمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی تعزیت کی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں حادثے میں انتقال کرنےوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جس پرانہیں فلسطینی قوم اور حماس کی طرف سےبھرپور خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر سپریم لیڈر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور برادر ایرانی عوام سے دلی تعزیت، گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صدر ان کے ساتھیوں کی وفات پوری مسلم امہ کے لیے ایک المناک واقعہ ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث صوبہ آذربائیجان میں ایک پہاڑی علاقے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ مسلسل تلاش کی کوششوں کے بعد صدر ہیلی کاپٹرکا ملبہ تلاش کرلیا گیا جس کے بعد اس میں سوار تمام افراد لاشیں نکالی گئیں۔

ہیلی کاپٹر پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے علاوہ تبریز شہرکے امام جمعہ علی الہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور صدر مملکت کی سکیورٹی ٹیم کے انچارج مہدی موسوی، پائلٹ اور اس کے معاون اور ایوی ایشن ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے۔

حماس نے تمام مرحومین کی بخشش اور مغفرت کی دعا کی۔ برادر ایرانی عوام اور متاثرین کے اہل خانہ اور ان کے پیاروں کے لیے صبراورحوصلے کی دعا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan