Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے رفح اور شمالی غزہ کو مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل کردیا: سول ڈیفنس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کے سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی فوج نے رفح اور شمالی غزہ کی دونوں گورنریوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

جمعرات کی شب ایک ٹی وی انٹرویو میں محمود بصل نے واضح کیا کہ قابض فوج نے غزہ شہر کے الزيتون محلہ کے جنوبی حصے کو بھی مکمل طور پر اجاڑ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی فوج روبوٹ بمبار، بلڈوزر اور وحشیانہ بمباری کا استعمال کر کے الزيتون محلہ کے گھروں کو گرا رہی ہے اور شہر کے مشرقی علاقوں میں بھی وسیع تباہی پھیلا چکی ہے۔

بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جنہوں نے الزيتون محلہ میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کو واضح کیا ہے۔ جہاں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور ہر سمت ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

گذشتہ اگست کے آخر میں اپنے ایک بیان میں بصل نے کہا تھا کہ قابض اسرائیل کی فوج نے صرف چھ اگست سے اب تک الزيتون محلہ میں پندرہ سو سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں، جبکہ جبالیہ پر مسلسل بمباری اور روبوٹ دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ الزيتون محلے کا جنوبی حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے اور وہاں کوئی عمارت باقی نہیں رہی، جبکہ علاقے کے اسی فیصد مکینوں کو جبری طور پر بے گھر کر دیا گیا ہے۔

بصل نے مزید بتایا کہ قابض فوج روزانہ اوسطاً سات بارودی دھماکے کرتی ہے، جس میں کھدائی کرنے والی مشینیں، بھاری مشینری اور روبوٹ بمبار استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ڈرون طیارے “کواڈ کاپٹر” گھروں کی چھتوں پر بارودی مواد گراتے ہیں، جس سے تباہی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

یکم اگست سے قابض اسرائیل کی فوج نے الزيتون محلہ پر وسیع حملہ شروع کر رکھا ہے، جس میں گھروں کو روبوٹ بمبار سے اڑانا، توپوں کی گولہ باری، اندھا دھند فائرنگ اور جبری بے دخلی شامل ہے۔ یہ سب کچھ اس منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد غزہ کے باقی ماندہ حصے پر دوبارہ قبضہ جمانا ہے۔

امریکی پشت پناہی سے قابض اسرائیل نے محصور غزہ میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف مسلسل 699ویں روز بھی نسل کشی جاری رکھی ہے اور جنگی جرائم اور ہولناک قتل عام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غزہ شہر اس وقت شدید فوجی تصعید کی لپیٹ میں ہے، خصوصاً شمالی اور مشرقی علاقے جہاں روبوٹ دھماکوں اور شدید فضائی حملوں سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور ہزاروں لوگ مغربی حصے کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر پر کئی فضائی حملے کیے اور شیخ رضوان تالاب کے مشرق میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan