غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے جنوبی غزہ شہر کے صبرہ محلے میں مسجد عبداللہ عزام کے اطراف شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 نہتے فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق صہیونی بمباری انتہائی شدت کے ساتھ مسجد کے گرد موجود شہریوں پر کی گئی جس میں 6 افراد موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل غزہ کی پٹی پر اجتماعی نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس میں قتل عام، قحط، تباہی اور جبری بے دخلی جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر کی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کو کھلم کھلا نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اب تک جاری اس نسل کشی میں 63 ہزار 557 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور عورتوں کی ہے۔ مزید یہ کہ 9 ہزار سے زائد شہری تاحال لاپتہ ہیں، لاکھوں لوگ جبری طور پر بے گھر کیے جا چکے ہیں اور شدید قحط کے باعث درجنوں بچے اور شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔