Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن غزہ کی نصرت میں ڈٹ کر کھڑا ہے:عبدالملک الحوثی

صنعا (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  یمن میں انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل امریکہ کی شراکت سے فلسطینی عوام کے خلاف “صدی کا جرم اور عصر حاضر کی سب سے بڑی رسوائی” جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مظالم ان تمام افراد کے لیے ننگ وعار ہیں جو خاموش ہیں یا اس جرم میں شریک ہیں۔

جمعرات کو میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب قابض اسرائیل کا غزہ پر امریکہ کی براہِ راست پشت پناہی کے ساتھ دوسرا برس مکمل ہو رہا ہے اور فلسطینیوں کی مشکلات اس حد تک بڑھا دی گئی ہیں کہ شیر خوار بچوں تک سے دودھ چھین لیا گیا ہے اور بھوک کو ہتھیار بنا کر منظم انداز میں نسل کشی جاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل روزانہ مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے میں اپنی سنگین خلاف ورزیاں دہرا رہا ہے جبکہ امت کے کئی حلقے تماشائی بنے ہوئے ہیں گویا یہ معاملہ ان سے کوئی تعلق ہی نہیں رکھتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کے ساتھ بے عملی یا سازباز کرنے والے اس کے نتائج سے بچ نہیں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی مظلومیت نے یہ حقیقت کھول دی ہے کہ امت مسلمہ کس طرح انسانی، اخلاقی اور دینی زوال کی پستیوں میں جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت نے جو متبادل راستے اور نظریات اپنائے، وہ سب بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔

انصار اللہ کے قائد نے نشاندہی کی کہ صہیونی منصوبہ صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ اس کے بڑے مجرم کھلے عام گریٹر اسرائیل کے قیام اور پورے خطے کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یمن کے ثابت قدم مؤقف کو دہرایا کہ یمن ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے زندہ ضمیر رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ صہیونی درندگی کو روکنے کے لیے کھڑے ہوں جو نسل کشی اور بھوک کے ہتھیار سے انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امت نے اپنی موجودہ بے عملی کو نہ بدلا اور اپنے ہی اصولوں سے منہ موڑتی رہی تو یہ روش اسے ہلاکت کی طرف لے جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan