Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں جسے الجزیرہ سیٹلائٹ چینل نےجمعرات کو نشر کیا میں کہا کہ القسام کے مجاہدین نے الشیخ رضوان محلے میں الرنتیسی ہسپتال کے مشرق میں 8 فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران القسام کے مجاہدین نے کئی مخصوص کارروائیاں کیں جن میں دشمن کی فوجوں کو ہلاک کیا گیا اور بیت حانون میں دشمن کے ایک گروپ کو ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “طوفان الاقصیٰ” کی جنگ کے 48ویں دن القسام مجاہدین وحشیانہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنی پوزیشنوں اور جنگی مراکز پر قبضہ کر رہے ہیں، جبکہ دشمن ابھی تک اپنی فوج کا نقصان چھپا رہا ہے۔

ابو عبیدہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیاں کرنے پر انہیں سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یمن، لبنان، عراق میں ہمارے بھائی ہر محاذ پر دشمن پر حملہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر اردن میں اپنے بھائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہر قسم کی عوامی اور بڑے پیمانے پر مزاحمتی کارروائیوں کو تیز کریں۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ التوام، جبالیہ، بیت حانون، الشیخ رضوان اور الزیتون کے علاقوں میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 33 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “ان حملوں میں دشمن کی بعض گاڑیاں جزوی اور بعض مکمل تباہ ہوگئیں۔ ان میں فوجی بردار کیریئر ٹرک، ٹینک، بلڈوزاور کھدائی کرنے والی مشینیں شامل تھیں۔ فلسطینی مجاھدین نے پیدل چلنے والے صہیونی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan