Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

زمینی حملے کی صورت میں صیہونی فوج کو نیست و نابود کر دینگے، حماس کا انتباہ

 فلسطین(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا گیا ہے اور القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی، اس آپریشن کے لیے خفیہ تیاری کی گئی تھی، جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

دوسری جانب مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ جلد ہی کئی محاذ کھولے جائیں گے، جن میں 1948ء میں فلسطین کے پاس والے علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔ حماس رہنماء نے دعویٰ کیا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں، یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan