Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

زخمیوں کے لیے تکلیف دہ رات، کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کی گرفتاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج ہفتہ کو غزہ کی وزارت صحت نے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹرحسام ابو صفیہ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹرحسام ابو صفیہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال سے نکالے گئے مریضوں اور زخمیوں نے مشکل اور تکلیف دہ رات گذاری۔

گذشتہ روزجمعہ کوقابض اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دھاوا بول کر طبی عملے بشمول خواتین اور مردوں کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ہسپتال کے قریب رہنے والے مکینوں کو وہاں سے نکالا اور سب کو الفاخورہ سکول منتقل کرنے پر مجبور کیا جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے درجنوں کارکنوں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو تفتیش کے لیے ایک مرکز میں لے گئے۔

وزارت صحت نےآج ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا کے ہسپتال میں زبردستی نکالے جانے والے مریضوں اور زخمیوں نے ایک سخت رات گذاری۔ وہ انتہائی دکھی اورمشکل حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔ انہیں  پانی میسر ہے نہ بجلی۔ کھانا نہ کوئی اور بنیادی سہولت، انہیں انتہائی تکلیف میں زندگہ گذارنا پڑی رہے۔ ہم نے کمال عدوان ہسپتال اور الفرید ہال کے سامنے نرسوں، مرد و خواتین مریضوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج فوجیوں کے جنسی تشدد کے بارے میں خوفناک ابتدائی شہادتیں حاصل کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan