Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لاہور میں یوم القدس کانفرنس – اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور

لاہور (مرکزی اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان ( لاہور چیپٹر ) کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت لاہور پریس کلب میں یکجہتی فلسطین کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کا نفرنس میں مختلف مسالک کے علما ئے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سر کردہ خواتین و حضرات سمیت طلبا ء و طلبات نے شرکت کی۔
یکجہتی فلسطین کا نفرنس سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال، ڈاکٹر حافظ بابر فاروق رحیمی ناظم اعلی جمعیت اہل حدیٹ لاہور، نذیر احمد خان، جناب قیصر شریف ) جماعت اسلامی) علامہ محمد علی نقشبندی ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری، عثمان محی الدین رہنما فلسطین فاونڈیشن لاہور نے خطاب کیا۔ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں امریکہ اور اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں ظلم وبر بریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج پوری دنیا اسرائیل کا سفاک چہرہ دیکھ چکی ہے۔
حقوق انسانی اور حقوق اطفال و نسواں کے جھوٹے دعوے داروں نے جس طرح غزہ میں معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اس نے امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کیا جائے۔

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan