Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا الاقصیٰ ہسپتال پر تیرہواں حملہ، درجنوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے احاطے پر تیرہویں بار بمباری دراصل غزہ کے نظامِ صحت کو تباہ کرنے کی مجرمانہ اور منظم مہم کا تسلسل ہے۔

اپنے بیان میں میڈیا آفس نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا، جب اس کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں واقع شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے احاطے میں قائم مہاجرین کی ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری ہسپتال کے بیرونی کلینک کے اوپر کی گئی، جس کے نتیجے میں دو بے گناہ مہاجرین شہید ہوئے، متعدد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا۔ اس حملے نے ہسپتال میں زیر علاج درجنوں مریضوں کی زندگیوں کو براہِ راست موت کے خطرے میں ڈال دیا، کیونکہ دھماکہ مردانہ میڈیکل وارڈ سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ مجرمانہ حملہ سنہ2023ء میں شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ کے بعد سے شہداء الاقصیٰ ہسپتال پر ہونے والا تیرہواں حملہ ہے، جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی طبی سہولیات کو مٹانے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور ان معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو طبی مراکز اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

میڈیا آفس نے شہداء الاقصیٰ ہسپتال پر قابض اسرائیل کے حملوں کی تفصیل بھی جاری کی، جو درج ذیل ہیں:

بدھ 10 جنوری 2024
اتوار 31 مارچ 2024
پیر 22 جولائی 2024
اتوار 4 اگست 2024
جمعرات 5 ستمبر 2024
پیر 27 ستمبر 2024
پیر 7 اکتوبر 2024
پیر 14 اکتوبر 2024
ہفتہ 9 نومبر 2024
اتوار 13 اپریل 2025
بدھ 4 جون 2025 (ہسپتال کی چھت پر تین بار ڈرون حملے)
پیر 30 جون 2025
جمعہ 15 اگست 2025

غزہ کے میڈیا آفس نے اس وحشیانہ اور مسلسل جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب انسانی اصولوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے قابض اسرائیل، امریکہ اور دیگر ساز باز کرنے والے ممالک کو اس مجرمانہ مہم کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا، جس کا مقصد غزہ کے نظامِ صحت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔

بیان کے آخر میں عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی و حقوقی اداروں سے فوری اور عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ اس درندگی کو روکا جا سکے، ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور غزہ کے عوام کو اس وحشیانہ قتل و غارت سے بچایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan