Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فوج نے 360 میزائل اور ڈرونز مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کیے ہیں، صہیونی فوج

یمن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی فوج نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

  یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی جانب سے اسرائیل پر زبردست حملہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ کی جنگ کے آغاز سے مشرق وسطی کو آگ لگانے کا دعوی کیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ خطے کی مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے سامنے صہیونی حکومت ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے۔ یمنی فوج ان حملوں میں پیش پیش ہے۔

اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے سینکڑوں میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیے ہیں جن میں سے متعدد کو صہیونی دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران یمنی فوج نے کم از کم 320 خودکش ڈرونز بھی مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیے جس سے اسرائیلی فوج کے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھا ہے۔

چونکہ یمن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان فاصلہ 2,000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنانے سے یمنی فوج کی دفاعی طاقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan