Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فورسز کےامریکی بحری بیڑے، مقبوضہ یافا اور عسقلان پر حملے

صنعا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے “ٹرومین” کو نشانہ بنانے کے لیے ایک معیاری اور مشترکہ آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔ یہ کارروائی یمن کی فضائی فورسز کی مدد سے کی گی۔اس کے علاوہ یمنی فورسز سے مقبوضہ یافا اور عسقلان میں قابض صہیونی فوج کے متعدد کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج نے ایک فوجی بیان میں کہا ہے “یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورس اور بغیر پائلٹ کے فضائیہ نے شمالی میں دو پروں والے میزائلوں اور چار ڈرونز کے ساتھ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بناتے ہوئے ایک معیاری اور مشترکہ فوجی آپریشن کیا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ فضائیہ نے کل سہ پہر دو فوجی آپریشن شروع کیے جن میں پہلے مقبوضہ یافا میں اسرائیلی دشمن کے ایک فوجی ہدف کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسری کارروائی میں مقبوضہ عسقلان میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک اور تناظر میں یمنی مسلح افواج نے وضاحت کی کہ فضائیہ نے کل شام ایک تیسری فوجی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ یافہ میں اسرائیلی دشمن کے ایک فوجی ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔مسلح افواج نے یہ ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

یمنی مسلح افواج نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں کی جاتی اور فلسطینی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا یہ کارروائیاں نہیں رکیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan