Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل پر ایک اور ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ

صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے وسطی اسرائیل کے شہر یافا میں ایک “فوجی ہدف” کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل “فلسطین 2” سے نشانہ بنایا ہے جب کہ عبرانی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ “میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا گیا ہے”۔

انصاراللہ  کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ “یافا پر ہائپر سونک میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا”۔

سریع نے نشاندہی کی کہ “غزہ کے خلاف جارحیت اور تباہ کن کی جنگ بند ہونے اور محاصرہ ختم ہونے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی”۔

اس سے قبل بدھ کے روز سرکاری عبرانی نشریاتی کارپوریشن نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب میں پناہ گاہوں کی طرف  بھاگتے ہوئے بھگدڑ کے دوران صبح کے وقت 9 اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب یمن سے ایک میزائل داغا گیا جسے اسرائیلی فوج نے روکنے کا دعویٰ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan