Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی انصار اللہ کا ’حدیدہ‘ کے ساحل پر برطانوی جہاز پر حملہ

لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نےبتایا ہےکہ  یمن میں حدیدہ کے ساحل کے شمال مغرب میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اتھارٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسے یمن کے حدیدہ سے 74 ناٹیکل میل شمال مغرب میں پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملی ہے اور حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

نومبر کے بعد سے یمنی مسلح افواج جو کہ انصار اللہ کے زیر انتظام کام کررہی ہیں غاصب صہیونی ریاست ، برطانیہ اور امریکہ سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف تقریباً روزانہ حملے کر رہی ہیں۔

انصاراللہ نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہاز رانی کے راستوں پر اس کے حملے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں آتے ہیں اور یہ کہ وہ غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے خاتمے تک اپنے حملے بند نہیں کرے گا۔

انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اس سے قبل 17 اکتوبر کو بتایا تھا کہ ان کی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے قابض اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سے منسلک حملوں کا نشانہ بنائے گئے بحری جہازوں کی تعداد 196 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan