Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں قابض اسرائیل کی طرف جانے والےبحری جہاز پر حملہ

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی کی مسلح افواج کہا ہے کہ اس نے  “انادولو ایس” نامی بحری جہاز کو بحیرہ احمر میں بیلسٹک اور بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ جہاز پر اس وقت کیا گیا جب  وہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاسرائیلی ریاست کی بندرگاہوں کی طرف جا رہا تھا۔

مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ جہاز نے بحری افواج کی جانب سے وارننگ کا جواب نہیں دیا تھا۔ اس لیے کہ اس کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن “فلسطینی اور لبنانی عوام کےخلاف جاری صہیونی جارحیت کے رد عمل کے طور پر سامنےآیا ہے‘‘۔

یمنی فوج نے تصدیق کی ہے کہ “وہ اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سے منسلک تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اس نے میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ قابض اسرائیل کی فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف جارحیت کے جواب میں حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan