Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی مسلح افواج کا قابض اسرائیل پر مکمل فضائی محاصرہ نافذ کرنے کا اعلان

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح افواج نے اتوار کی شب ایک اہم اعلان میں قابض صہیونی ریاست پر مکمل فضائی محاصرہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اسرائیل کی فضائی حدود میں اہم ہوائی اڈوں کو بار بار نشانہ بنایا جائے گا۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک پریس بیان میں کہاکہ “یمنی مسلح افواج اعلان کرتی ہیں کہ وہ اسرائیلی دشمن پر مکمل فضائی محاصرہ نافذ کرے گی، جس کے تحت ہوائی اڈوں کو مسلسل نشانہ بنایا جائے گا،بالخصوص اللد کے ہوائی اڈے کو جو اسرائیل میں ‘بن گوریون’ کے نام سے جانا جاتا ہے”۔

انہوں نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ اس اعلان کو فوری طور پر مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دیں تاکہ اپنی پروازوں اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یحییٰ سریع نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “آزاد، خودمختار اور غیرتمند یمن اس صورت حال کو ہرگز قبول نہیں کرے گا، جس میں دشمن عرب ممالک جیسے لبنان اور شام کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ امت نہ تو جھکنے والی ہے اور نہ ہی دباؤ میں آنے والی ہے”۔

اس سے قبل اتوار کی صبح اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے “بن گوریون” کے قریب یمنی بیلسٹک میزائل کے گرنے سے آٹھ اسرائیلی زخمی ہوئے، جبکہ کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

یمنی افواج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ “بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک ہائپرسونگ بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جو اپنے ہدف پر کامیابی سے جا لگا”۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan