Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل حملے سے کے دوران تل ابیب میں آباد کاروں کی دوڑیں لگ گئیں

مقبوضہ بیت المقدس(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل قابض اسرائیل کے وسطی علاقے کی جانب داغا گیا، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کے سکیورٹی نظام نے فوری طور پر کئی دفاعی میزائل داغے تاکہ یمنی میزائل کو راستے میں ہی روکا جا سکے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچا یا نہیں۔

قابض اسرائیل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد “بن گوریون” ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں اور ہوائی آمدورفت مکمل طور پر رک گئی ہے۔

یہ حملہ یمن کی مزاحمتی تنظیم “انصار اللہ” کی جانب سے ان مسلسل جوابی کارروائیوں کا حصہ ہے جو وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر قابض اسرائیل پر کر رہی ہے۔ انصار اللہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک قابض اسرائیل غزہ پر اپنی نسل کش جنگ جاری رکھے گا، اس کے خلاف مزاحمت بھی جاری رہے گی۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ، جس میں بچوں، عورتوں اور معصوم شہریوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے، ایک ایسی درندگی ہے جس نے نہ صرف فلسطین بلکہ دنیا بھر کے باشعور انسانوں کے دل زخمی کر دیے ہیں۔

یمن سے آنے والی یہ گونج، اس امر کی گواہی ہے کہ فلسطین کی آواز خاموش نہیں کی جا سکتی، اور نہ ہی قابض اسرائیل کی وحشیانہ طاقت فلسطینی عوام کی استقامت کو متزلزل کر سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan