Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے گئے میزائل نے بن گوریون ایئرپورٹ کا فضائی نظام بند کردیا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ شہر اللد میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کا فضائی نظام اس وقت معطل کر دیا گیا جب یمن کی جانب سے ایک میزائل فائر کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

عبرانی ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق یمن سے ایک میزائل قابض اسرائیل کی جانب فائر کیا گیا، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دورانِ پرواز ہی کہیں گر گیا۔ تاہم اس واقعے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کا فضائی علاقہ فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

قابض اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ پر درندگی کے بعد سے یمنی مزاحمت نے کئی بار کارروائیاں کی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق جب سے قابض اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ جنگ چھیڑی ہے، یمن کی جانب سے داغے گئے ستر فیصد میزائل قابض اسرائیلی حدود میں کامیابی سے پہنچ چکے ہیں۔ یہ حملے اس حقیقت کے باوجود جاری ہیں کہ قابض اسرائیل امریکہ کی جدید ترین “تھاد” میزائل شکن ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔

یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل محمد الغماری نے القسام بریگیڈز کو ایک اہم پیغام میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یمن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے اپنے پیغام میں جنرل الغماری نے کہاکہ “ہم آپ کے پاکیزہ ہاتھوں کو مضبوطی سے تھامتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ یمن، اپنی عوام، فوج اور قیادت سمیت، ہمیشہ فلسطین کے معرکۂ حق میں شریک رہے گا، جب تک وعدہ پورا نہ ہو جائے اور زمین اپنے اصل وارثوں کو واپس نہ مل جائے”۔

یمن کی جانب سے یہ حمایت نہ صرف زبانی دعویٰ ہے بلکہ عملی کارروائیوں کی صورت میں بھی دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھانے والے مظلوم یمنی عوام بھی، قابض اسرائیل کے مقابلے میں، پوری غیرت و ہمت کے ساتھ سینہ سپر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan