Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی ہوائی اڈے پر یمنی حملہ، لاکھوں غاصب پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی فریادوں پر لبیک کہتے ہوئے یمن کی مسلح افواج نے صہیونی ریاست کے دل میں لرزہ طاری کر دیا۔ جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں یمنی افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے قابض اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے بن گوریون پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، جو یافا کے علاقے میں واقع ہے۔ اس حملے کے ساتھ ہی حیفا اور یافا کے مقبوضہ علاقوں میں دو ڈرون طیاروں کے ذریعے اہم صہیونی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی طرف سے داغے گئے “ذو الفقار” نامی میزائل نے اپنے ہدف کو نہایت کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کے فوری بعد لاکھوں غاصب صہیونی خوف سے پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے۔ پورا فضائی نظام ایک گھنٹے تک مفلوج ہو کر رہ گیا، اور بن گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں معطل ہو گئیں، جبکہ کئی بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یمنی افواج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف کامیاب رہی، بلکہ صہیونی دشمن کی سلامتی کی دعویدار دیواریں ہلا کر رکھ دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر قابض اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم، بچوں، خواتین اور بزرگوں کے اجتماعی قتل عام اور غزہ کے گلی کوچوں میں بہنے والے معصوم لہو نے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور جب تک بے گناہ فلسطینیوں پر ہونے والا یہ وحشیانہ ظلم بند نہیں ہوتا، یمن اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہے گا۔ ان کارروائیوں کا مقصد صرف بدلہ نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی غیرت کو جگانا ہے۔

یمنی افواج نے تمام مسلم اقوام سے اپیل کی کہ وہ اب خاموشی کا خول توڑیں۔ یہ صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت کے وجود اور غیرت کا مسئلہ ہے۔ اگر ہم نے اس ظلم پر خاموشی اختیار کی، تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

بیان پیغام دیا گیا کہ غزہ کے بہادر لوگ اور ان کی مزاحمت پوری امت کی عزت کا آخری قلعہ ہے۔ یمن اللہ کے بھروسے پر اس قلعے کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، اور حسبِ استطاعت ان حملوں کو مزید وسعت دیتا رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan