Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کا مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری کے عزم کا اعادہ

صنعاء   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن نے ایک بار پھر وہ جذبہ دکھایا ہے جو مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں دلوں کو جوڑ دیتا ہے۔صنعا سے آنے والی یہ پکار نہ صرف فلسطین کے لیے امید کی روشنی ہے، بلکہ پوری امت کے دلوں کو گرما دینے والا اعلان ہے۔

یمنی عوام کی نمائندہ قیادت اور انصار اللہ کے اعلیٰ سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت صرف ایک سیاسی مؤقف نہیں، بلکہ ہمارا دینی، اخلاقی اور اصولی فرض ہے، جس سے ہم ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن، غزہ کی مظلوم سرزمین کے ساتھ کھڑا ہے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

مہدی المشاط نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل اور اس کے پشت پناہ صرف فلسطین پر حملہ نہیں کر رہے بلکہ پوری امت مسلمہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یمن سے لے کر لبنان، ایران اور دیگر مسلم ممالک تک، سب اسی ظلم کی زد میں ہیں۔ ایسے میں غزہ کی حمایت دراصل امت کے شرف، غیرت اور اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ انصار اللہ کا فیصلہ اب بھی قائم ہے، اور یمنی افواج کی تمام تر صلاحیتیں فلسطینی مزاحمت کے لیے وقف ہیں، جب تک یہ ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہو اور یہ نسل کشی بند نہ ہو جائے۔ انہوں نے اہلِ غزہ کو مخاطب کرتے ہوئے درد سے کہا: ہم تمہارے ساتھ ہیں، تمہارا خون ہمارا خون ہے، تمہارا دکھ ہمارا دکھ ہے۔

یمنی مسلح افواج نے ایک بار پھر پوری امت مسلمہ کو پکارا ہے کہ وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو، اور غزہ میں جاری اس بدترین نسل کشی کے خلاف مؤثر اور عملی اقدام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی عسکری کارروائیاں قابض اسرائیل کے ظلم کے خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔

قابض اسرائیل گزشتہ 591 دنوں سے غزہ پر ایک بہیمانہ جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جہاں بچوں، عورتوں، بزرگوں اور بےگناہ شہریوں کے خون سے زمین لالہ زار ہے۔ اس ظلم کو امریکی عسکری اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جبکہ دنیا کی بیشتر حکومتیں اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

فلسطین کی سرزمین پکار رہی ہے، اور یمن کی یہ صدا ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جب دنیا خاموش ہو جائے، تب بھی کچھ دل زندہ رہتے ہیں، جو سچ بولتے ہیں، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan