Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے میزائل سے تل ابیب لرز اٹھا، بن گوریون ہوائی اڈہ بند

تل ابیب  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں، خاص طور پر القدس اور تل ابیب میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اچانک بھڑکنے والے اس حملے نے صہیونی بستیوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی اور ہزاروں صہیونی پناہ گاہوں کی جانب دوڑتے دکھائی دیے۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی کہ متعدد صہیونی اس وقت زخمی ہوئے جب وہ سائرن کی آواز سنتے ہی گھبرا کر پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔ اس بھگدڑ کے دوران کئی لوگ گر کر زخمی ہوئے، جب کہ متعدد کو شدید گھبراہٹ کے باعث فوری طبی امداد دینا پڑی۔

قابض اسرائیل کی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یمنی میزائل حملے کے بعد حکام نے بن گوریون ہوائی اڈے کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں، خاص طور پر القدس، تل ابیب اور ان کے گرد و نواح میں خطرے کی گھنٹیاں مسلسل بجتی رہیں۔

یہ حملہ دراصل اس فضائی ناکہ بندی مہم کا حصہ ہے جو یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے قابض اسرائیل کے خلاف شروع کی تھی۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے جمعرات کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے قابض اسرائیل کے خلاف 9 کارروائیاں کی گئیں، جن میں ہائپرسونک میزائل، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز شامل تھے۔

بریگیڈیئر سریع کے مطابق رواں ہفتے کی سب سے اہم کارروائی بن گوریون ایئرپورٹ پر یمنی حملہ ہے، جس کا مقصد قابض اسرائیل پر مکمل فضائی ناکہ بندی مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن کی مزاحمتی تحریکیں اپنی عسکری کارروائیاں قابض اسرائیل کی غزہ میں جاری درندگی کے جواب میں مسلسل جاری رکھیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan