صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن پر امریکی فوج کی تازہ جارحیت میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یمن پر امریکی فضائی حملوں میں متعدد افراد کی شہادت اور کئی ایک کےزخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ “یمن میں الحدیدہ گورنری کے منصوریہ ضلع میں پانی کے منصوبے اور عمارت پرامریکی جارحیت کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہاکہ “یمن کی حجہ گورنری کے ضلع واشح کو تین امریکی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا۔”
دوسری جانب حوثی مزاحمتی فورسز نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مآرب گورنری کے اوپر دشمن امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرایا۔
انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہاکہ “ہمارے ملک کے خلاف امریکی جارحیت کے جواب میں امریکی ڈرون کونشانہ بنایا۔
سریع کے مطابق یہ 16 واں ڈرون ہے جسے یمنی فضائی دفاع نے مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی مسلح فوج بحیرہ احمر اور عرب میں اسرائیلی جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے اور محاصرہ جاری رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔