Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد لاکھوں آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد پیر کی شام تل ابیب، بیت المقدس اور متعدد اسرائیلی بستیوں میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔

میزائل داغے جانے کے بعد مغربی کنارے کی درجنوں بستیوں اور مقامات پر سائرن بھی بجنے لگے جب کہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینیوں کی جانب سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی اخبار “اسرائیل ٹوڈے” نے اطلاع دی ہے کہ یمنی میزائل داغنے کے نتیجے میں لاکھوں آباد کار پناہ گاہوں میں جا گھسے۔

ادھر الخلیل اور بیت لحم کے فلسطینیوں نے دونوں شہروں کی فضا میں میزائل کی آواز سنی۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جب اسرائیلی کنیسٹ نے 2025 کے بجٹ پر بحث شروع کی تو فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے میزائل کو ملکی سرحدوں کے باہر روک دیا۔

گذشتہ منگل کی صبح سے یمنی انصار اللہ نے غزہ کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کی طرف کئی راکٹ داغے ہیں۔یہ غزہ کی پٹی میں تباہ کن جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد داغے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan