Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی قیادت کی فلسطینیوں کو ’طوفان اقصیٰ‘ آپریشن پر مبارک باد

صنعا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )یمن کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر محمد العیدروس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف شروع کی گئی طوفان الاقصیٰ کارروائی پر فلسیطنی قوم اور حماس کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز القسام بریگیڈ کی طرف سے شروع کیے گئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن میں اب تک سات سو صہیونی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں  فلسطینیوں نے یرغمال بنا لیے ہیں۔

صنعا میں حماس کے مندوب کے دفتر کے دورے کےدوران العیدروس نے اسرائیل کےخلاف شروع کی گئی  فلسطینی مزاحمتی مہم کی تحسین کرتے ہوئے اس جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان سےدوچار کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

العیدروس نے فلسطینی کاز کی حمایت اور ان کی آئینی جدوجہد کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی یقوم اس جنگ میں فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری طرف یمن میں حماس کے قائم مقام نمائندے معاذ ابو شمالہ نے یمنی عوام کی قیادت، حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ابو شاملہ نے عرب حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کی راہ کو ترک کر کے مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan