Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن پر بی-2 بمبار طیاروں کے ساتھ امریکی جارحیت

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کو امریکی اور برطانوی افواج نے اپنی بار بار کی وحشیانہ جارحیت کے ایک حصے کے طور پر یمن پر بڑے حملے شروع کر دیے۔

یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حملوں میں دارالحکومت صنعا کے شمال اور جنوب میں صعدہ شہر کے مشرق میں واقع کہلان اور العیلہ علاقوں کے علاوہ متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائیہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے والے پانچ مقامات پر “حملے کیے”۔

آسٹن نے مزید کہا کہ حملوں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو وہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ واشنگٹن حوثیوں کے حملوں کو روکنے اور جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے وضاحت کی کہ یہ حملے صدر جو بائیڈن کی منظوری سے کیے گئے تھے۔ ان میں B-2 بمبارطیاروں کو شامل کیا گیا۔

امریکی وزیر نے نشاندہی کی کہ یہ بمباری “امریکہ کی ان تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا ایک انوکھا مظاہرہ ہے جسے ہمارے مخالفین ہماری پہنچ سے دور رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

دوسری جانب انصار اللہ میڈیا اتھارٹی کے نائب سربراہ نصرالدین عامرنے کہا ہے کہ امریکہ اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت غزہ اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے ان کے مؤقف کو کمزور نہیں کرے گی۔

سات اکتوبر 2023ء سے پٹی پر جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے تناظر میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حوثی مزاحمت کاروں نے گذشتہ نومبر سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا متعلقہ کارگو جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan