Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن، شام اور لبنان میں وحشیانہ صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نےکہا ہے کہ برادر یمن پر صیہونی دہشت گردوں کی بمباری اور اس کی الحدیدہ کی بندرگاہ پر شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام کے خلاف غاصب جارحیت کو غاصب کی جارحیت میں خطرناک اضافہ فلسطین، لبنان اور عرب خطے میں جرائم اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے جسےامریکی مدد سے انجام دیا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز ایک پریس بیان میں  حماس نے یمن، شام اور لبنان میں وحشیانہ صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی امریکی جارحیت کے مقابلے میں برادر یمنی عوام اور انصار اللہ کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مجرم دُشمن ہمارے عوام یا ہمارے علاقے کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکے گا۔ فلسطین، لبنان، یمن، عراق اور خطے میں مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan