Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی انتہا پسند نے کار فلسطینی بچے پر چڑھادی،زخمی بچہ ہسپتال منتقل

الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل جمعہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے تل رمیدا علاقے میں ایک بچہ اس وقت زخمی ہو گیا جب یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی بچے پر چڑھا دی۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک آباد کار نے 4 سالہ فلسطینی بچےجود الفاخوری پر کار چڑھا دی جس سے اس کے پاؤں میں چوٹیں اور فریکچر ہو گیا، اسے فلسطینی ریڈ کریسنٹ ایمبولینس نے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں پر گاڑیاں چڑھا کرانہیں جان سے مارنے کی کوشش روزکا معمول بن چکی ہے۔ اس طرح کے روز مرہ کے واقعات میں کئی فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےاور بہت سے زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan