Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی فلیگ مارچ القدس کی حقیقت نہیں بدل سکتا: امام مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ خالد ابو جمعہ نےکہا ہے کہ یہودی آبا کار وں کا پرچم بردار جلوس فلسطینیوں کو الجھن میں نہیں ڈالے گا اور مقبوضہ بیت المقدس پر ان کے حق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔القدس ہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔

الشیخ ابو جمعہ نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطبہ میں کہا کہ “وہموں اور گمانوں کا مارچ بونوں کا حملہ اور لوگوں کی بڑی تعداد خوابوں کو لے کر ہمیں الجھن میں نہیں ڈالے گی۔ اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی کہ یروشلم ہمارا شہر ہے اقصیٰ ہماری مسجد ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی خونریز جنگ پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں ہونے والی صہیونی جنگ کی شدت کے سامنے تمام سرخیاں اور تاثرات مدھم ہو جاتے ہیں”۔

پرانے شہر اور مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد فوجی چوکیوں پر قابض افواج کی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

محکمہ اسلامی اوقاف نے کہا کہ 30,000 نمازی مسجد اقصیٰ پہنچے اور مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

نماز جمعہ کے اختتام کے بعد نمازیوں نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan