Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :نسل کشی جاری شہداء کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ جنگِ نسل کشی کو دوسرا سال مکمل کو ہیں اور غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ قابض فوج کے وحشیانہ بمباری اور تباہ کن حملے اس وقت بھی جاری ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز جمعے کی شام اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کیا کہ وہ قابض اسرائیلی قیدیوں اور مارے گئے صہیونی فوجیوں کی لاشوں کی رہائی پر آمادہ ہے، بشرطِ یہ کہ تبادلے کا عمل اس منصوبے کے مطابق ہو جو جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ حماس نے اس سلسلے میں فوری مذاکرات پر آمادگی بھی ظاہر کی۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک 67 ہزار 74 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 430 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق صرف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔

ادھر امدادی سرگرمیوں کے دوران قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 6 کارکن شہید اور 40 زخمی ہوئے، جس سے امدادی عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی تعداد 2 ہزار 603 اور زخمیوں کی تعداد 19 ہزار 94 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ کو جارحیت کے دوبارہ آغاز سے اب تک 13 ہزار 486 فلسطینی شہید اور 57 ہزار 389 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر دبی ہوئی ہیں کیونکہ قابض اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

ایک اور دل دہلا دینے والی اطلاع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں قحط اور بھوک سے دو مزید بچوں نے دم توڑ دیا، جس سے غذائی قلت اور بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 459 تک پہنچ گئی ہے جن میں 154 بچے شامل ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے (IPC) کی جانب سے غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد سے اب تک بھوک سے 181 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جن میں 39 بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan