Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں پر حملہ انسانی خدمات کو نشانہ بنانے کی کھلی درندگی

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  غزہ کے المیے میں ایک اور سیاہ باب اُس وقت شامل ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے “المواصی” میں واقع سول ڈیفنس کے مرکز کو براہِ راست نشانہ بنایا، حالانکہ یہ علاقہ پہلے ہی ایک انسانی زون کے طور پر نامزد کیا جا چکا تھا۔ اس بزدلانہ حملے میں سول ڈیفنس کے افسر ہانی محمد الدبور شہید ہو گئے، جبکہ ٹیم کے تمام ارکان مختلف درجے کی چوٹوں کا شکار ہوئے۔

فلسطینی سول ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ اُن 11 سے زائد حملوں کا تسلسل ہے جن میں اسرائیلی فوج نے براہِ راست سول ڈیفنس کی تنصیبات، مراکز اور عملے کو نشانہ بنایا، جبکہ میدانی کارروائیوں کے دوران ان کے خلاف 25 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔

بیان کے مطابق، اس المناک واقعے کے ساتھ ہی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعداد 134 ہو چکی ہے، جبکہ 336 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ وہ محسنین تھے جو بغیر کسی لالچ اور خوف کے انسانی جانوں کو بچانے میں مصروف تھے۔

ایک علیحدہ بیان میں سول ڈیفنس نے ایک اور شہید افسر، احمد رمضان محمد مقداد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو شمالی غزہ میں قابض فوج کی گولی کا نشانہ بنے۔

اسی روز، اتوار کو خان یونس کے اسی علاقے “المواصی” میں واقع کالج آف اپلائیڈ سائنسز کی حدود میں مہاجرین کے خیموں پر بھی اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ تمام مظالم اس حقیقت کا کھلا ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، بلکہ اُن تمام اداروں اور افراد کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جو خالصتاً انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan