Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دی گارڈین: بی بی سی نے غزہ کے لیےامداد کی اپیلیں روک دیں

لندن -فلسطین فائونڈیشن پاکستان  برطانوی اخبار ’گارڈین‘ نے اطلاع دی ہے کہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی اپیل کی اشاعت بند کر دی ہے۔ بی بی سی کو خدشہ ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ کے حامیوں کی طرف سے پرتشدد ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

اخبار نے برطانوی ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اپیل قومی اپیلوں کے لیے قائم کردہ تمام معیارات پر پورا نہیں اترتی، لیکن برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے اس اپیل کو نشر کرنے کا امکان ابھی بھی “زیرِ غور” ہے، جب کہ دیگر چینلز نے اسے نشر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اخبار نے وضاحت کی کہ کمیٹی کے اندرونی ذرائع، برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور امدادی ادارے تاخیر سے پریشان ہیں۔ کچھ لوگوں نے بی بی سی پر اپیل میں “رکاوٹ” ڈالنے کا الزام لگایا، کیونکہ اسے غزہ کی پٹی پر جنگ میں اسرائیل کے حامیوں کے پرتشدد ردعمل کا خدشہ تھا۔ ’این جی او‘ کی ایک سینئر شخصیت نے کہا کہ ملازمین بی بی سی کے موقف پر “ناراض” تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ “ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی” کے پاس اپیل شروع کرنے کے تین معیار ہیں۔ ایک یہ کہ آفت کا پیمانہ اور عجلت تیزی سے بین الاقوامی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے تاکہ ایجنسیوں کو “بڑے پیمانے پر موثر اور تیز رفتار انسانی امداد فراہم کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ دوسرا یہ کہ قومی اپیل کا جواز پیش کیا جائے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ یہ عوامی ہمدردی کی موجودہ انسانی صورتحال کا ثبوت ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ “ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی” 15 سرکردہ برطانوی امدادی خیراتی اداروں کا ایک جامع ایمریلا گروپ ہے جو انسانی آفات کے لیے فنڈز اکٹھا کرتا ہے اور بڑے نیٹ ورکس پر نشریات اور پریس میں اشتہارات کے ذریعے اپنی اپیلوں کو پھیلاتا ہے۔

سنہ 1963ء میں اپنے قیام کے بعد سے اس نے 77 اپیلیں شروع کی ہیں، جن سے دو ارب 20 کروڑ ڈالر کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔ اس نے 2022ء میں یوکرین کے لیے اپیل کی جس میں تقریباً 560 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ کمیٹی اور “ہمارے” اسٹیک ہولڈرز کو غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ خطے کی غیر مستحکم صورتحال اور امدادی رسائی کے پیچیدہ مسائل ہمارے کام اور معیارات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

بی بی سی کے ایک ترجمان نے کہا: “ہم اپیل کے نشر ہونے کے امکان کو زیرِ غور رکھے ہوئے ہیں”۔

بی بی سی نے کمیٹی سے یہ استفسار کیا ہے کہ اپیل غیر جانبداری کے حوالے سے اس کے قواعد پر پورا اترتی ہے، لیکن اس طرح کا اندازہ تینوں معیارات پر پورا اترنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan