Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے شہری موت اور تباہی کے ڈراؤنے خواب میں پھنس چکے:انروا

عمان – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہری “ایک ناقابل یقین پیمانے پر موت اور تباہی کے کبھی نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب میں جی رہے ہیں”۔

ایجنسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ “قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے خان یونس اور المواصی کے کچھ علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات کے بعد غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں میں ایک بار پھر خوف پھیل گیا ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ “انخلاء کے احکامات میں وہ علاقے شامل ہیں جن کے بارے میں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانی زون ہیں۔”

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی، اور لاپتہ ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی، اور خوراک کی قلت کے باعث روزانہ بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan