Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں صہیونی بلوائیوں کے حملوں میں ایک شہری شہید11 زخمی


قلقیلیہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

غرب اردن کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں جمعرات کی شام یہودی بلوائیوں کے پرتشدد حملوں میں ایک نوجوان شہید اور گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔

یہودی شرپسندوں نے فلسطینی قصبے جیت پر دھاوا بولا اور ایک فلسطینی نوجوان، جس کی عمر بیس سال تھی، کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ یہودی شرپسندوں کے حملوں میں 23 سالہ نوجوان رشید عبدالقادر سدا شدید زخمی حالت میں نابلس شہر کے رفیدیا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلال احمر نے بتایا کہ اس نے آباد کاروں اور قابض فورسز کے حملوں سے زخمی ہونے والے گیارہ فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ یہ فلسطینی قلقیلیہ کے نواحی علاقے جیت اور نابلس کے حوارہ علاقے میں تشدد کا نشانہ بنے۔

جمعرات کی شام 100 سے زائد آباد کاروں نے جیت گاؤں پر حملہ کیا، نوجوان فلسطینیوں پر شدید فائرنگ کی، اور 4 مکانات اور 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما عبدالرحمن شدید نے کہا کہ جمعرات کی شام قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں جیت پر مسلح آباد کاروں کی جارحیت اور اس کے ساتھ ہونے والی جلاؤ گھیراؤ اور تشدد فلسطینیوں کو خوف زدہ کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگی جرائم کا تسلسل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan